سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں ننھی پری کی آمد
شائع شدہ تاریخ 08 اکتوبر, 2021
تفصیلات کے مطابق گلوکار فلک شبیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو ننھی پری کی آمد کی خوشخبری سُنائی۔ گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے ہاتھوں پر اہلیہ سارہ خان اور اپنی ننھی پری کا ہاتھ رکھا ہوا ہے۔ https://www.instagram.com/p/CUwipIvsyTo/?utm_source=ig_embed&ig_rid=04126651-aed4-44ca-a5c4-0459044384cb پوسٹ کے عنوان میں فلک نے اپنے مداحوں کو ربیع الاول کے چاند اور جمعہ کی مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ آج اس بابرکت دن کے موقع پر اللّہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا ہے، بیٹی کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے اور میں اسے بہت پیار کرتا ہوں۔ فلک نے اس خوشی کے موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’عالیانہ فلک‘ رکھا ہے۔پوسٹ میں انہوں نے اپنے مداحوں کی دُعاؤں اور محبت کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 18 جولائی کو گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ، جبکہ رواں برس جون میں سارہ خان نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد متوقع ہونے کی خوشخبری سُنائی تھی۔