سابق چیف جسٹس کو دھمکیاں دینے کا کیس: کالعدم ٹی ایل پی کے رہنما کو 35 سال قید کی سزا
شائع شدہ تاریخ 16 دسمبر, 2025
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے کالعدم ٹی ایل پی کے پیر ظہیر الحسن شاہ کو مختلف مقدمات کے تحت ساڑھے 35 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ مجرم کے خلاف 2024 میں دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔