سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے

شائع شدہ تاریخ 20 مئی, 2022
سابق-وزیر-خارجہ-سردار-آصف-احمد-علی-انتقال-کر-گئے

لاہور: رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے، نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے احمد پور رائیونڈ روڈ پر ادا کی جائے گی۔ سردار آصف احمد علی بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں وزیر خارجہ کے منصب پہ فائز رہے، انہوں نے پہلے 2011ء میں اور اس کے بعد 2017ء میں دوبارہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔ https://twitter.com/EjazChaudhary/status/1527353579417194516?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1527353579417194516%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F15088 تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر اعجاز چودھری نے سردار آصف احمد کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کریں۔