سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
شائع شدہ تاریخ 23 نومبر, 2022
وزیراعظم ہاؤس میں سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا اور سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آرمی چیف کی تعیناتی پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کے دوران پاک فوج میں اہم تعیناتیوں پر مشاورت کی۔ وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ اگلے 48 گھنٹے میں حل ہوجائے گا۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ نام بھی کل یا پرسوں تک سامنے آجائیں گے اور تمام معاملات پرسوں تک خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈوزئیر آنے کے بعد معاملہ کابینہ میں بھی جائے گا۔