زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے

شائع شدہ تاریخ 03 فروری, 2023
زرمبادلہ-کے-ذخائر-3-ارب-8-کروڑ-62-لاکھ-ڈالر-کی-کم-ترین-سطح-پر-آ-گئے

پاکستان کے زرمبادلہ کےذخائر مزید 59 کروڑ20 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 3 ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کم ترین سطح پر آ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 59 کروڑ 20لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.90 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 5.65 ارب ڈالر رہ گئے ہیں جب کہ ملکی مجموعی ذخائر 71.20کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 8.74 ارب ڈالر رہ گئے۔ https://twitter.com/StateBank_Pak/status/1621171643463929856?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1621171643463929856%7Ctwgr%5E493c11fd8d8de239436272310550e6f824073a98%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F20733