زرداری کیخلاف ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
شائع شدہ تاریخ 15 اپریل, 2021
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کے ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے آصف علی زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ مظاہرین کے احتجاج کے خدشے پر ملزمان کو جیل سے عدالت نہ لایا جا سکا۔ جج نے استفسار کیا کہ کیا آج ملزمان کو پیش کیا جا رہا ہے؟ راستے کھلے ہیں؟ وکلاء نے جواب دیا کہ جی! راستے کھل گئے ہیں، لیکن ملزمان کو جیل سے نہیں لایا جا سکا۔ احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ جیل حکام کا خط آیا ہوا ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر آج ملزمان کو پیش نہیں کیا جا سکتا۔