زرداری نواز شریف کو قائل کرنے میں کامیاب

شائع شدہ تاریخ 13 فروری, 2021
زرداری-نواز-شریف-کو-قائل-کرنے-میں-کامیاب

لاہور: سیاست میں جوڑ توڑ کے ماہر آصف زرداری “ان ہاؤس تبدیلی ” کے لئے قائد نون لیگ میاں نواز شریف کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے نوازشریف کو قائل کرلیا ہے، ن لیگ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ان ہاؤس تبدیلی کی مکمل حمایت کاعندیہ دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ان ہاؤس تبدیلی، استعفوں، لانگ مارچ اور دھرناآپشن استعمال کریگی، سینیٹ الیکشن کے بعد پی ڈی ایم ان آپشنز پر غور کے لئےسرجوڑے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی ان ہاؤس تبدیلی کیلئےنمبر گیم پوری کریگی تو پی ڈی ایم حمایت کرے گی، ان ہاؤس تبدیلی آپشن کی ناکامی کی صورت میں پی پی نے استعفے آپشن پر مشروط آمادگی کا بھی اظہار کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے موقع پر استعفوں کا آپشن عوامی رد عمل پر منحصرہوگا، اس کے علاوہ زرداری، نوازرابطہ اور پی ڈی ایم اتحاد برقراررکھنےپر اتفاق کیا گیا ہے۔