روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا،سٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری آگئی
شائع شدہ تاریخ 28 مارچ, 2023
کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز منگل کو لین دین کا آغاز ہوتے ہی ڈالر 33 پیسےسستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 283.58 روپے سے کم ہوکر 283.25روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز ہوا، 100انڈیکس میں 173پوائنٹس کااضافہ ہوا،100انڈیکس 40174 پرٹریڈکررہاہے۔