روس پاکستان کو قدرتی گیس فراہم کرنے پر آمادہ ہوگیا
شائع شدہ تاریخ 27 دسمبر, 2022
روس پاکستان اور افغانستان کو قدرتی گیس فراہم کرنے پر آمادہ ہوگیا۔ روس کی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک(Alexander Novak) کا کہنا تھا کہ طویل مدتی منصوبے کے تحت پاکستان اور افغانستان کو وسط ایشیا یا ایران کے ذریعے قدرتی گیس فراہم کر سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کو Yamal-Europe پائپ لائن کے ذریعے گیس بحال کرنے کے لیے تیار ہیں، اس پائپ لائن کو سیاسی وجوہات کی بنا پر روکا گیا، روس ترکیہ میں قائم مرکز کے ذریعے اضافی گیس سپلائی پر بات چیت کر رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آزربائیجان کے ساتھ گیس سپلائی بڑھانے کا معاہدہ ہو گیا ہے جبکہ قزکستان اور ازبکستان کے ساتھ بھی گیس سپلائی بڑھا نے کی بات چیت ہو رہی ہے۔