روسی آئل کمپنی کا اعلیٰ سطحی وفد کراچی پہنچ گیا
شائع شدہ تاریخ 21 مارچ, 2023
روس اورپاکستان میں سستےتیل کی خریداری کے معاہدے کا معاملہ کو حتمی شکل دینے کے لیے روسی آئل کمپنی کا اعلیٰ سطح کا وفد گزشتہ رات کراچی پہنچ گیا۔
روسی وفد کی آج پی ایس او سمیت اہم فریقین سے ملاقاتیں ہونگی ، ملاقاتوں میں خام تیل کی درآمد کیلئےمعاملات کوحتمی شکل دیئےجانے کا امکان ہے ۔ معاہدے کے بعد پاکستان کو سستے تیل کی فراہمی ممکن ہو سکےگی ، روس سےسستےتیل کی خریداری کےحوالےسےبات چیت کئی ماہ سےجاری ہے ۔
یاد رہے کہ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک وفد کے ہمراہ روس کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ روسی وزیر توانائی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان کا دورہ کرچکا ہے ۔
حکومت کی جانب سے مارچ کے اختتام تک سستے تیل کی خریداری کا اعلان کیا گیا تھا۔