رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
شائع شدہ تاریخ 07 مارچ, 2023
گجرات میں رانا ثناء اللہ کے خلاف عدلیہ اور سرکاری افسران کو مبینہ دھمکیاں دینے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست نمٹادی گئی
عدالت نے مقدمے کے ملزم رانا ثنااللہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔
منگل (7 مارچ) کو گوجرانوالہ میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی تو رانا ثنا اللہ کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست کی۔
عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرکے 28 مارچ کو پیش کیا جائے۔