راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد
شائع شدہ تاریخ 06 ستمبر, 2019
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیراعظم اور رہنما پیپلزپارٹی راجہ پرویز اشرف کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے ان کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔ واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف نے بیرون ملک جانے کے لیے مشروط اجازت مانگی تھی اور ای سی ایل سے ایک دفعہ نام نکالنے کی استدعا کی تھی۔