راجہ ریاض کواپوزیشن لیڈرتعیناتی کی تصدیق شدہ کاپی پیش کرنے کا حکم
شائع شدہ تاریخ 26 مئی, 2022
لاہور ہائی کورٹ نے راجہ ریاض کواپوزیشن لیڈر تعیناتی کی تصدیق شدہ کاپی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس مزمل شبیراختر نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ راجہ ریاض نے سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا اورججز کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت راجہ ریاض کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔