راجن پور: لادی گینگ کیخلاف آپریشن جاری، مورچے اور پناہ گاہیں نذر آتش

شائع شدہ تاریخ 29 مئی, 2021
راجن-پور:-لادی-گینگ-کیخلاف-آپریشن-جاری،-مورچے-اور-پناہ-گاہیں-نذر-آتش

راجن پور: لادی گینگ کے خلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں گینگ کے مورچے اور عارضی پناہ گاہیں جلادی گئیں۔ پولیس کےمطابق کچے کے علاقے سے اغوا کیے جانے والے دو پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے تاہم اب تک اہلکاروں کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں مغوی پولیس اہلکار کچہ پولیس چوکی پر تعینات تھے، لٹھانی گینگ نے اہلکاروں کی رہائی کے بدلے اپنے ساتھی چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران لادی گینگ کے مورچے اور عارضی پناہ گاہ جلا دی گئی ہیں جس کے بعد گینگ کے ارکان روپوش ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ انتظامیہ کا بتانا ہےکہ گزشتہ روز 15 مشکوک افراد کو گرفتارکیاگیا ہے۔ دوسری جانب لادی گینگ کے سرغنہ خدابخش چاکرانی کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں گینگ کے ارکان درہ سفیدو سے گزر رہے ہیں۔