دیوالی سے قبل ہندو برادری کو تنخواہیں ادا کی جائیں، مزدور رہنما

شائع شدہ تاریخ 24 اکتوبر, 2019
دیوالی-سے-قبل-ہندو-برادری-کو-تنخواہیں-ادا-کی-جائیں،-مزدور-رہنما

کراچی: آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے رہنمائوں حافظ مشتاق کوریجو، سیدذوالفقارشاہ، اکرام راجپوت، علی مردان شیخ، عبدالہادی مرکیانی اور قلندربخش شاہانی نےوزیراعلیٰ سے مطالبہ ہے کہ صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والے ہندو ملازمین کو دیوالی سے قبل تنخواہوں اور پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر فنڈز کا اجراء کیا جائےتاکہ وہ دیوالی منانے کے قابل ہوسکیں۔