دہشتگردی کے چیلنجز کے باوجود پاکستان کا سفارتی رویہ برقرار۔
شائع شدہ تاریخ 11 اکتوبر, 2025
ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتا ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائیاں مصدقہ اور قابلِ عمل انٹیلی جنس کی بنیاد پر احتیاط اور درستی سے انجام دی جاتی ہیں ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان “Enough is Enough” پاکستان کے عزم اور سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان سے واحد درخواست ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے ۔ افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ سفارت کاری کو ترجیح دی ہے ۔