دو کروڑ بھی ملے تو آئٹم نمبر نہیں کروں گی
شائع شدہ تاریخ 08 اکتوبر, 2021
پاکستان شوبز انڈسٹری میں تیزی سے مقبول ہوتی اداکارہ درفشاں کا کہنا ہے کہ وہ کسی قیمت پر بھی آئٹم نمبرز نہیں کریں گی۔ اداکارہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئی تھیں جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ ایسا کون سا کردار ہے جسے وہ نہیں کریں گی چاہے پھر انھیں اس کردار کے لیے 2 کروڑ کی پیشکش ہی کیوں نہ کی جائے؟ https://www.instagram.com/p/CUvaye_IsvM/?utm_source=ig_embed&ig_rid=0f7b3984-ed76-4120-bc9c-5416db4421db اس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ کسی بھی قسم کے آئٹم نمبر نہیں کرنا چاہیں گی۔ درفشاں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کپڑوں حتیٰ کہ ہر چیز سے متعلق خاصی حساس ہیں لہٰذا کوئی بھی ایسا کردار نہیں کرنا چاہیں گی جس میں عورت یا اس کے جسم کو نمائش کے طور پر استعمال کیا جارہا ہو۔ اداکار ہ کا مزید کہنا تھا کہ جس بھی کردار میں عورت کو بطور خاص پیش کیا جائے گا وہ اس کردار کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گی۔