دو مبینہ ڈاکو ساتھیوں کے ہاتھوں ہلاک ہوئے: فیصل آباد پولیس
شائع شدہ تاریخ 02 اپریل, 2021
فیصل آباد میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے، پولیس نے مرنے والوں کی لاشیں قبضے میں لے کر انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ مرنے والوں کے قبضے سے نقدی اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جس پر پولیس کو شبہ ہے کہ مبینہ ڈاکوؤں کو ان کے ساتھی ہی قتل کر کے فرار ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق وسیم ٹاؤن کے علاقے میں 2 مبینہ ڈاکوؤں کو ان کے اپنے ہی ساتھیوں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر ڈالا اور فرار ہو گئے۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مرنے والوں کی لاشیں قبضے میں لے لیں اور پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر دی ہیں۔