دبئی اسرائیلی سیاحوں کی پہلی پسند بن گیا—سیاحت میں نئی بڑھوتری
شائع شدہ تاریخ 12 دسمبر, 2025
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نومبر 2025 میں 1 لاکھ سے زائد اسرائیلیوں نے دبئی کا سفر کیا، اکتوبر 2025 میں 99 ہزار اسرائیلی مسافروں نے دبئی کا رخ کیا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2025 میں 72 ہزار اسرائیلیوں نے امریکا کا سفر کیا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق دبئی سیاحتی شہروں کے مقابلے اسرائیلیوں کیلئے محفوظ ترین ہے، دبئی میں اسرائیلیوں کو فلسطین حامی مظاہروں کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔