خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک
شائع شدہ تاریخ 06 دسمبر, 2025
حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی مردان ریجن اور نوشہرہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کی، علاقہ غائبانہ بابا میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی انتخاب عالم گروپ کادہشت گرد حماد ظاہر ہلاک ہوگیا، مارا گیا دہشت گرد کانسٹیبل مقصود کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قتل، اقدام قتل اور بھتا خوری سمیت متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔