خلاف ورزی کرنیوالےسکولوں کوشوکازاوربھاری جرمانہ عائد ہوگا:ایجوکیشن اتھارٹی
شائع شدہ تاریخ 30 دسمبر, 2022
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنیوالےسکولوں کوشوکازاوربھاری جرمانہ عائد ہوگا۔ تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی چھٹیوں میں توسیع،خلاف ورزی کرنیوالےسکولوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائےجائیگی۔ چھٹیوں کی مانیٹرنگ کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے کمیٹیاں تشکیل دیدیں،ڈپٹی ڈی ای اوزپیرسےاپنےتحصیل میں موجودسکولوں کا دورہ کریں گے،خلاف ورزی کرنیوالےسکولوں کوشوکازاوربھاری جرمانہ بھی عائدہوسکتا۔ بیشترپرائیویٹ سکولزنے2جنوری سےتعلیمی ادارےکھولنےکااعلان کررکھاہے،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات کیخلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں۔