خاتون جج دھمکی کیس؛ ’’آج عمران خان نہ آئے تو وارنٹ جاری کردوں گا
شائع شدہ تاریخ 13 مارچ, 2023
سول جج رانا مجاہد نے عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس پر سماعت کی۔
عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اپنے موکل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
نعیم پنجوتھا نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عمران خان نہیں آسکتے۔
فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ٓج عمران خان عدالتی وقت تک نہ آئے تو کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردوں گا۔
گزشتہ برس (20 اگست 2022) کو احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو نام لے کر دھمکی بھی دی تھی۔
9 مارچ کو بھی کیس کی سماعت ہوئی تھی اور سول جج رانا مجاہد رحیم نے سیکیورٹی خدشات پر عمران خان کی دائر درخواست منظور کرکے سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔