حیدرآباد میں ڈینگی سے نوجوان جاں بحق — سول اسپتال انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج
شائع شدہ تاریخ 29 اکتوبر, 2025
مقدمہ جاں بحق نوجوان کے والد کی مدعیت میں مارکیٹ تھانہ میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں کہا گیا کہ حسنین پری میڈیکل کا طالب علم تھا، جسے 18 اکتوبر کو ڈینگی کی تصدیق کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
مدعی نے الزام عائد کیا کہ اسپتال عملے نے نہ صرف مریض کو گھنٹوں وہیل چیئر پر بٹھائے رکھا بلکہ وارڈز میں بیڈ فراہم کرنے میں بھی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ۔
مدعی کا مؤقف ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ان کا بیٹا 22 اکتوبر کو چل بسا۔