حنیف عباسی کیخلاف10ارب ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت ملتوی
شائع شدہ تاریخ 17 فروری, 2020
سابق لیگی ایم این اے حنیف عباسی کے خلاف 10 ارب ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی عارف خان نیازی کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے 29 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔ راولپنڈی : شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے حنیف عباسی کے خلاف دعویٰ دائر کیاگیاتھا۔ حنیف عباسی کی طرف سے شیخ رشید احمد کیخلاف دس ارب ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت بھی 29 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔