حسن علی کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل
شائع شدہ تاریخ 04 مارچ, 2023
حسن علی نے کراچی کنگز کے خلاف باؤنڈری پر شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے باؤنڈری سے باہر جاتی ہوئی گیند کو روک کر وین ڈر ڈوسین کے لیے کیچ کا موقع بنایا۔
کراچی کنگز کی اننگ کے 19 ویں اوور میں عرفان خان نیازی نے ٹام کرن کی گیند پر فضا میں شاٹ کھیلا۔ حسن علی نے باؤنڈری سے باہر جاتی گیند کو روک کر وین ڈر ڈوسین کی جانب پھینکی، جس کو وین ڈر ڈوسین نے باآسانی پکڑ لیا۔
حسن علی کی فیلڈنگ کو ’مومنٹ آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔