حرمین شریفین میں سماجی فاصلہ ختم ہونےپرپوری گنجائش کےساتھ نمازادا
شائع شدہ تاریخ 08 مارچ, 2022
حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم ہونے کے بعد پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔ نمازیوں کے لئے ماسک پہننے کولازمی قراردیا گیا ہے۔ https://twitter.com/hsharifain/status/1500338719823663105?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1500338719823663105%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2294062%2F10 کورونا وبا کے باعث عائد پابندیوں کے خاتمے پرمسجد الحرام مسجد نبویؐ میں معمول کے مطابق پوری گنجائش کے ساتھ نماز ادا کی گئی۔ حرم شریف میں سیکڑوں نمازیوں نے صحن،دالان اورچھتوں پرنماز پڑھی۔ نماز کی ادائیگی کے لئے ’توکلنا‘ اپلیکیشن پرویکسی نیشن کی خوراکیں مکمل ہونےکی شرط برقرار رہے گی۔دوسری جانب روضہ رسولﷺ پرحاضری کے لیے بذریعہ ایپلیکیشن اجازت نامہ حاصل کرنے کی شرط کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔