جے آئی ٹی نے آج عمران خان کو طلب کرلیا
شائع شدہ تاریخ 30 مئی, 2023
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا ہے جن سے 9 مئی کے سانحے پر تفتیش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان متعدد تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں، 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جےآئی ٹیزبنارکھی ہیں۔ تاہم عمران خان جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے یا نہیں ؟ یہ فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔