جھوٹی خبریں اورپروپیگنڈہ مہم پرویزالہی کو شکست سے نہیں بچاسکتی:عبدالعلیم خان
شائع شدہ تاریخ 13 اپریل, 2022
پنجاب اسمبلی کےرکن عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پرویزالہی کو وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں شکست نظرآگئی ہے اور اب وفاق کے بعد پنجاب میں بھی ہار تسلیم کرلیں۔ ترجمان عبدالعلیم خان نے بتایا ہے کہ عبدالعلیم خان کا حمزہ شہباز کے ساتھ عزت اور احترام کا رشتہ ہے،سوشل میڈیا پرایسی بھونڈی حرکتوں سے پرویز الہی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ترجمان نےواضح کیا کہ حمزہ شہبازکووزیراعلیٰ بنائیں گے اورپرویز الہی ایسی حرکتوں کی بجائےانتخاب میں جائیں،جعلی ٹوئٹ اور بوگس خبروں سے پرویزالہی کوکچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ہم سب متحد ہیں،پروپیگنڈہ مہم کے پیچھے کارفرما عناصر ناکام رہیں گے اورعبدالعلیم خان غیرمشروط طور پر اپوزیشن کاساتھ دے رہے ہیں۔