جھنگ:حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر سکول سیل
شائع شدہ تاریخ 17 مارچ, 2020
ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر سی ای او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد نے نجی سکولوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جھنگ: انہوں نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر سکول نہ بند کرنے پرنجی سکول کو سیل کر دیا اور سکول مالک کے خلاف استغاثہ بھیج دیا گیا علاوہ ازیں سی او ایجوکیشن محکمہ تعلیم کے دو افسروں کو مذکورہ سکول بارے غلط رپورٹ دینے اور غفلت برتنے پر معطل کر دیا ۔