جس نے آئین شکنی کی ہے اس کا حساب ہوگا، حماد اظہر
شائع شدہ تاریخ 25 مارچ, 2023
لاہور مینار پاکستان پر میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ جلسے کے تمام انتظامات مکمل کرلیےگئے ہیں، کل تراویح کے بعد جلسہ شروع ہوگا۔ کل کا جلسہ تاریخی جلسہ ہو گا۔
حماد اظہر نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو غیرقانونی طور پرحراست میں لیاجارہا ہے، آج بھی ہمارا کارکن اظہر مشوانی لاپتہ ہے، آپ ہمارے 15 ہزار کارکن بھی گرفتارکرکے دیکھ لیں، کل ایک نئی تاریخ رقم کی جائیگی یہ پاکستان کےمستقل کا سوال ہے۔
اس موقع پر سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ کل پاکستان کے چپے چپے سے لوگ اپنے لیڈر جو دیکھنے کیلئےآئیں گے، عمران خان نے پاکستانی کو پاکستان کی شناخت کی دیدی ہے۔ کل عمران خان کی تقریر ایک تاریخی تقریر ہوگی۔