جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی

شائع شدہ تاریخ 07 جون, 2022
جرمن-وزیر-خارجہ-اینالینا-بیئربوک-آج-2-روزہ-دورے-پر-پاکستان-پہنچیں-گی

اسلام آباد : جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک ہم منصب بلاول بھٹو کی خصوصی دعوت پر دو روزہ دورہ کریں گی۔ بیئربوک کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا، دونوں وزرائے خارجہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔