جب تک زندہ ہوں قوم کی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا: عمران خان
شائع شدہ تاریخ 09 جون, 2022
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے جب تک زندہ ہوں قوم کی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے عمران خان کا ایک تحریری بیان جاری کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زندگی اور موت اللّہ کے ہاتھ میں ہے۔ پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم سیاست نہیں بلکہ ان چوروں اور غلاموں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ جب تک زندہ ہوں اپنی قوم کی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا۔ https://twitter.com/PTIofficial/status/1534741600114561024?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1534741600114561024%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F288134-