تیل کی قیمتوں پر ماضی کی 50 روپے لیوی عائد کرنے کی کمٹمنٹ پوری کرنی ہو گی: وزیر خزانہ
شائع شدہ تاریخ 14 دسمبر, 2022
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں پر ماضی میں آئی ایم ایف سے 50 روپے لیوی عائد کرنے کی جوکمٹمنٹ کی گئی وہ ہمیں پوری کرنا ہو گی۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا ابھی حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگایا لیکن تیل کی قیمتوں میں ماضی کی 50 روپے لیوی عائد کرنے کی جو کمٹمنٹ ہے وہ ہمیں پوری کرنی ہو گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ پالیسی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کر رہے تو بڑھا بھی نہیں رہے، کوشش ہے کہ روس سے 30 فیصد رعایت پر تیل مل جائے، روس سے سستا تیل خریدنے پر جو پابندی تھی وہ ختم ہو گئی۔ ملک کے ڈیفالٹ ہونے سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا پاکستان کے ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے، آئی ایم ایف کی نئی قسط کے لیے بھی تمام معاملات پورے ہیں، سعودی عرب نے پاکستان کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔