تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کا زینہ ہوتی ہے :ڈاکٹرحسین محی الدین
شائع شدہ تاریخ 27 فروری, 2020
صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹرحسین محی الدین قادری نے کہاہے کہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کا زینہ ہوتی ہے ، فیصل آباد: اقوام عالم میں وہی قومیں معتبر ٹھہرتی ہیں جو تعلیم کو ترجیح دیتی ہیں۔تعلیم ہی کی بدولت ترقی کا معراج قوموں کا مقدر بنتی ہے ، نت نئی ایجادات و تخلیقات سب تعلیم ہی کی بدولت ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں ہم تعلیم کے شعبے میں دنیا سے بہت پیچھے ہیں۔700سکولوں ،کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز،درجنوں کالجز اور عالمی معیار کی منہاج یونیورسٹی مستقبل کے معماروں کو معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے منہاج القرآن ماڈل سیکنڈری سکول گلفشاں کالونی کی لائبریری کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔