تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان
شائع شدہ تاریخ 08 دسمبر, 2022
سندھ بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں21 سے 31 دسمبر تل موسم سرماکی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چھٹیوں کی سمری کی منظوری دے دی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق چھٹیوں کے بعد یکم جنوری 2023 سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو جائے گا۔ اسٹیرنگ کمیٹی محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں پر ہوگا۔