ترک صدر پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام
شائع شدہ تاریخ 06 دسمبر, 2021
سیکیورٹی فورسز نے ترک صدر رجب طیب اردگان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترک ميڈيا کے مطابق طيب اردگان صوبے سيرت ميں ايک ريلی ميں شريک تھے۔ اس دوران ريلی کی حفاظت پر مامور پوليس کی گاڑی کے نيچے سے بم برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے فوراً ناکارہ بنا ديا۔ پولیس کی جس گاڑی سے بم برآمد ہوا وہ ریلی سے تقریباً 125 میل دور تھی۔ واقعہ کے بعد فرانزک ٹیموں نے کار کو گھیرے میں لے کر انگلیوں کے نشانات اور دیگر شواہد جمع کرلیے۔ مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق اس سے متعلق کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔