تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب
شائع شدہ تاریخ 20 جنوری, 2023
پارلیمنٹ میں واپسی سے متعلق حریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ پارلیمنٹ میں واپسی سے متعلق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس میں قومی اسمبلی کے لیے اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کچھ دیرمیں خیبر پختون خوا ہاؤس میں ہوگا، جس میں پی ٹی آئی اپنی حکمت عملی طے کرے گی، اور ارکان کا پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس جانے کا بھی امکان ہے۔