تحریک انصاف کا 14 اگست کو اسلام آباد میں پاور شو کا اعلان

شائع شدہ تاریخ 06 اگست, 2022
تحریک-انصاف-کا-14-اگست-کو-اسلام-آباد-میں-پاور-شو-کا-اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑا پاور شو کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑا پاور شو کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں جلسے کی حتمی تاریخ کا تعین کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس میگا پاور شو میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ جلسے کے حوالے سے مرکزی قیادت سمیت دیگر ذمے داران کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس پاور شو میں شرکت کرنے کیلیے پنجاب، کے پی سمیت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت دیگر علاقوں سے قافلے اسلام آباد کا رخ کرینگے اور امکان ہے کہ یہ جلسہ پریڈ گراؤنڈ میں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پاور شو کے ذریعے پی ٹی آئی نئے انتخابات کے لیے راہ ہموار کرے گی اور حکومت کو اسمبلیوں کی تحلیل کیلیے واضح پیغام دے گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں نئے انتخابات کے لیے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے بھی غور وخوض کیا گیا۔