بے نظیر بھٹو کی برسی، سندھ ہائی کورٹ کا چھٹی کا اعلان
شائع شدہ تاریخ 24 دسمبر, 2021
سندھ ہا ئیکورٹ نے بینظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ ہائیکو رٹ کے نو ٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو کراچی،سکھر،لاڑکانہ، حیدرآباد اورسرکٹ بینچز بھی بند ہوں گے۔ رجسٹرار نے چھٹی کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا،وفاقی اور صوبائی اسپیشل کورٹس بھی 27 دسمبر کو بند رہینگی۔ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے بھی 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔ سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے 27 دسمبر کو بند رہیں گے۔