بی پی ایل ٹیم مالک نے شعیب ملک کیخلاف میچ فکسنگ کے الزامات مسترد کر دیے
شائع شدہ تاریخ 26 جنوری, 2024
بی پی ایل کے ایک میچ میں شعیب ملک نے بولنگ کے دوران لگاتار تین نو بالز کروائی تھیں جس کے بعد ان سے متعلق میچ فکسنگ کے الزامات سامنے آئے تھے۔
مالک فورچیونز باریشال میزان الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شعیب ملک کے خلاف میچ فکسنگ سے متعلق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، شعیب ملک ایک اچھے کرکٹر ہیں، انہوں نے ہماری ٹیم کے لیے بہترین کھیل پیش کیا ہے۔
مالک فورچیون باریشال نے مزید کہا کہ شعیب ملک ایک سینئر کرکٹر ہیں ہمیں ان کی عزت کرنی چاہیے اور وہ عزت کرنے کے لائق ہیں۔
یاد رہے کہ شعیب ملک 3 روز قبل بی پی ایل کا میچ کھیلنے کے بعد بنگلا دیش سے ٹی ٹین لیگ کھیلنے متحدہ عرب امارات چلے گئے تھے۔
شعیب ملک کی ٹیم فورچیون باریشال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شعیب کو اگلے میچ سے پہلے واپس آنا تھا لیکن اب انہوں بتایا ہے کہ وہ 4 فروری کو آئیں گے، ٹیم سمجھتی ہے کہ بہتر ہے شعیب ملک مزید نہ کھیلیں۔