بھارت کو جنوبی افریقا سے شکست، پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کی امیدوں کو دھچکا
شائع شدہ تاریخ 31 اکتوبر, 2022
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دیدی جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو دھچکا لگ گیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سوریا کمار یادو کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف دیا تھا۔ سوریا کمار نے 40 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی انگیڈی نے چار جبکہ وین پرنیل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقا نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 134 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم نے 52 اور ڈیوڈ ملر 59 رنز بنائے۔