بھارت دھمکیوں کی بجائے ہوش کے ناخن لے ،شاہ غلام قادر
شائع شدہ تاریخ 26 فروری, 2020
سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے مظفرآباد : سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے جنرل سیکرٹری رام مادھو کا حالیہ بیان جس میں اُس نے آزاد کشمیر کو واپس لینے کا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف بیان دیا ہے اُس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے ، اُنہوں نے کہا کہ بھارت کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،پاک افواج دفاع کر نا اور جارح کو سبق سکھانا بخوبی جانتی ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ۔