بلوچستان: ژوب کے پہاڑوں میں جنگلات میں لگی آگ
شائع شدہ تاریخ 11 دسمبر, 2025
ژوب کی کلی عثمان زئی کے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کلی کے قریبی پہاڑوں پر قائم جنگلات میں آگ لگ گئی ،جنگلات میں زیتون کے درخت پائے جاتے ہیں ۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ژوب عارف زرگون نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جب کہ محکمہ جنگلات کی ٹیم پہاڑوں پر پہنچ گئی ہے۔