بلوچستان میں شہید ہونے والے کیپٹن حیدر عباس فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
شائع شدہ تاریخ 22 فروری, 2022
بلوچستان میں شہید ہونے والے کیپٹن حیدر عباس کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید شہید کیپٹن کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے جبکہ پاک کے افسران سپاہیوں، شہید کے عزیز و اقارب بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شریک ہوئے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید کیپٹن حیدر عباس ایس ایس جی افسر تھے، شہید کیپٹن حیدر عباس کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔