بلاول بھٹو: ایک سیاسی جماعت نے اداروں کو نشانہ بنانا عادت بنا لی ہے
شائع شدہ تاریخ 09 دسمبر, 2025
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام اداروں کو اپنے دائرے میں رہ کرکام کرناچاہیے، سیاسی جماعتوں کو بھی اپنی سیاست سیاسی دائرے میں رہ کرکرنی چاہیے۔
انہوں نےکہاکہ سیاسی دائرے میں رہ کر سیاسی جماعت کو نہ خود مشکل ہوگی اور نہ وہ دوسروں کیلئے مشکلات کھڑی کرےگی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غیرسیاسی انداز میں فوج کو نشانہ بنانے والوں کا مقابلہ کرناہوگا۔
گورنر ہاؤس لاہور میں بلاول بھٹوزرداری سے پنجاب کے 70 سے زائد ٹکٹ ہولڈز کی ملاقات ہوئیں، اس دوران پنجاب کے آئندہ بلدیاتی انتخابات سمیت سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوست محمد کھوسہ نے اپنے حلقے این اے 185 میں مبینہ دھاندلی سے بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔