باچا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی گاڑی بورڈنگ برج سے ٹکراگئی
شائع شدہ تاریخ 20 اکتوبر, 2021
کراچی :باچا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی گاڑی بورڈنگ برج سے ٹکراگئی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق بورڈنگ برج کے ہنگامی اخراج کی سیڑھیوں کو نقصان پہنچا،پی آئی اے کی گاڑی جہاز سے سامان لوڈ کرکے واپس آرہی تھی،گاڑی ڈرائیور سے بے قابی ہوکر برج سے ٹکرائی۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو ویجلینس نے حراست میں لے لیا،کارڈ ضبط۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لےلیا اور تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ائیرپورٹ مینجر کو تحقیقات حکم دیدیا،ایئرپورٹ مینجر کا کہنا ہے کہ پشاور ائیرپورٹ پی آئی اے کے ڈرائیور کے کارڈ ضبط کر لئے ،ڈرائیور کے پشاور ائیرپورٹ پر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔