بات چیت کیلیے تیار مگر فیصلہ ایوان کرے گا کہ الیکشن کب کرانا ہے، وزیراعظم
شائع شدہ تاریخ 26 مئی, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت کے دروازے کھلے ہیں لیکن یہ فیصلہ ایوان کرے گا کہ کب الیکشن کرانا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کسی بھول میں نہ رہنا حکومت کی معیاد ایک سال 2 ماہ باقی ہے، اس جتھے کے سربراہ کو واضح کرتا ہوں تمہاری ڈکٹیشن نہیں چلےگی، یہ فیصلہ ایوان کرے گا کہ کب الیکشن کرانا ہے، اگر تمہارا خیال ہے کہ بلیک میل یا ڈکٹیٹ کرلو گے تو اپنے گھر میں کرو، بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، میں کمیٹی بناسکتا ہوں۔