ایک ڈیرے پر برہنہ کر کےتشدد کیاگیا:ناصر مدنی
شائع شدہ تاریخ 18 مارچ, 2020
عالم دین ناصر مدنی نے پریس کانفرنس میں کہا مجھے بنوریاں گاؤں کے پاس دعا کروانے اورچائے کے بہانے ایک ڈیرے پر لے جا کر گن پوائنٹ پر برہنہ کر کے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، لاہور: ڈیرے پر 8 سے 10 گن مین تھے ،تشدد کرنے والوں نے دھمکی دی میڈیا کو بتایا تو جان سے مار دیں گے اور آپکی برہنہ ویڈیوز جاری کر دیں گے،تشدد کے دوران مجھ سے کاغذ پر بیان لیا آپ کسی سے زیادتی کر رہے تھے اس لئےتشدد کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ ، چیف جسٹس ہائیکورٹ، آرمی چیف سے اپیل ہے مجھے انصاف دلایا اورسکیورٹی فراہم کی جائے۔