ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی کھلی کچہری قبضہ مافیا کیخلاف شکایت کے انبار
شائع شدہ تاریخ 15 فروری, 2020
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے کہا ہے کہ کسی مافیا کو شریف شہریوں کے گھروں اور پلاٹوں پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملتان: انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ ملتان میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے سلسلے میں ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ وہ جامعہ مسجد جنرل بس اسٹینڈ ملتان میں کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید،شہزادمحبوب،احمد رضا اور ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ کامران بخاری ،ایم ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر، ایس پی سٹی اور تمام محمکوں کے افسران کھلی کچہری میں موجود تھے ۔کھلی کچہری میں ٹرانسپورٹرز، بس اڈا کی تاجر برادی اور اطراف کی آبادیوں کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شہریوں نے قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئے ۔