ایمن خان کہاں چلی گئیں؟
شائع شدہ تاریخ 11 فروری, 2021
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اور خوبرو اداکارہ ایمن خان اکثر خبروں کا حصہ بنی رہتی ہیں، اب کی بار وہ کہیں چلی گئی ہیں اور مداح جاننا چاہتے ہیں کہ آخر وہ ہیں کہاں۔ خوبرو اداکارہ ایمن خان انسٹا گرام پر اسی لاکھ سے زائد فینز کلب کی حامل ہیں انہوں نے ہم نیٹ ورک کے ڈرامہ سیریلز عشق تماشا اور باندی میں بہترین ادکاری سے ناظرین کے دل چھو لیے اور اپنی منفرد پہچان بنائی۔ رواں برس کے اوائل میں ہی انہیں بین الاقوامی جریدے فوربز کی جانب سے 100 ایسے بااثر ترین ڈیجیٹل اسٹارز کی فہرست ’ٹاپ ہنڈرڈ ایشین ڈیجیٹل سپر اسٹارز‘ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔ ایمن خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ کس سیاحتی مقام پر موجود لگ رہی ہیں۔ تصاویر میں اداکارہ اونچی عمارت میں موجود ہیں اور بیک گراؤنڈ میں سبزہ اور پانی دکھائی دے رہا ہے۔ ایمن نے تصاویر کے ساتھ انطالیہ اور ترکی کا ہیش ٹیگ بھی دیا ہے۔ ایمن خان کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آج کل ترکی میں موجود ہیں۔